Results 1 to 2 of 2

Thread: جا بسا مغرب میں آخر اے مکاں تیرا مکیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel جا بسا مغرب میں آخر اے مکاں تیرا مکیں


    نالۂ فراق
    (آرنلڈ کی یاد میں)

    جا بسا مغرب میں آخر اے مکاں تیرا مکیں
    آہ! مشرق کی پسند آئی نہ اس کو سر زمیں
    آ گیا آج اس صداقت کا مرے دل کو یقیں
    ظلمت شب سے ضیائے روز فرقت کم نہیں
    ''تا ز آغوش وداعش داغ حیرت چیدہ است
    ہمچو شمع کشتہ در چشم نگہ خوابیدہ است''
    کشتۂ عزلت ہوں، آبادی میں گھبراتا ہوں میں
    شہر سے سودا کی شدت میں نکل جاتا ہوں میں
    یاد ایام سلف سے دل کو تڑپاتا ہوں میں
    بہر تسکیں تیری جانب دوڑتا آتا ہوں میں
    آنکھ گو مانوس ہے تیرے در و دیوار سے
    اجنبیت ہے مگر پیدا مری رفتار سے
    ذرہ میرے دل کا خورشید آشنا ہونے کو تھا
    آئنہ ٹوٹا ہوا عالم نما ہونے کو تھا
    نخل میری آرزوؤں کا ہرا ہونے کو تھا
    آہ! کیا جانے کوئی میں کیا سے کیا ہونے کو تھا
    ابر رحمت دامن از گلزار من برچید و رفت
    اند کے بر غنچہ ہائے آرزو بارید و رفت
    تو کہاں ہے اے کلیم ذروۂ سینائے علم
    تھی تری موج نفس باد نشاط افزائے علم
    اب کہاں وہ شوق رہ پیمائی صحرائے علم
    تیرے دم سے تھا ہمارے سر میں بھی سودائے علم
    ''شور لیلی کو کہ باز آرایش سودا کند
    خاک مجنوں را غبار خاطر صحرا کند
    کھول دے گا دشت وحشت عقدۂ تقدیر کو
    توڑ کر پہنچوں گا میں پنجاب کی زنجیر کو
    دیکھتا ہے دیدۂ حیراں تری تصویر کو
    کیا تسلی ہو مگر گرویدۂ تقریر کو
    ''تاب گویائی نہیں رکھتا دہن تصویر کا
    خامشی کہتے ہیں جس کو، ہے سخن تصویر کا''


    2gvsho3 - جا بسا مغرب میں آخر اے مکاں تیرا مکیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: جا بسا مغرب میں آخر اے مکاں تیرا مکیں

    2gvsho3 - جا بسا مغرب میں آخر اے مکاں تیرا مکیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •