Results 1 to 2 of 2

Thread: پتا یار کو ہم اپنے لکھا کرتے ہیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 پتا یار کو ہم اپنے لکھا کرتے ہیں



    پتا یار کو ہم اپنے لکھا کرتے ہیں
    جانے ہم خود میں کہ نا خود میں رہا کرتے ہیں
    اب تم شہر کے آداب سمجھ لو جانی
    جو مِلا ہی نہیں کرتے وہ مِلا کرتے ہیں
    جہلا علم کی تعظیم میں برباد گئے
    جہل کا عیش جو ہے وہ علما کرتے ہیں
    لمحے لمحے میں جیو جان اگر جینا ہے
    یعنی ہم حرصِ بقا کو بھی فنا کرتے ہیں
    جانے اس کوچۂ حالت کا ہے کیا حال کہ ہم
    اپنے حجرے سے بہ مشکل ہی اُٹھا کرتے ہیں
    میں جو کچھ بھی نہیں کرتا ہوں یہ ہے میرا سوال
    اور سب لوگ جو کرتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں
    اب یہ ہے حالتِ احوال کہ اک یاد سے ہم
    شام ہوتی ہے تو بس رُوٹھ لیا کرتے ہیں
    جس کو برباد کیا اس کے فدا کاروں نے
    ہم اب اس شہر کی رُوداد سنا کرتے ہیں


    شام ہو یا کہ سحر اب خس و خاشاک کو ہم
    نذرِ پُر مایگیِ جیبِ صبا کرتے ہیں
    جن کو مُفتی سے کدورت ہو نہ ساقی سے گِلہ
    وہی خوش وقت مری جان رہا کرتے ہیں
    ایک پہنائے عبث ہے جسے عالم کہیے
    ہو کوئی اس کا خدا ہم تو دعا کرتے ہیں


    2gvsho3 - پتا یار کو ہم اپنے لکھا کرتے ہیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: پتا یار کو ہم اپنے لکھا کرتے ہیں

    2gvsho3 - پتا یار کو ہم اپنے لکھا کرتے ہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •