Results 1 to 2 of 2

Thread: عالمی کپ:پاکستان بھی ڈی ویلیئرز کی چار فیورٹس میں شامل

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic عالمی کپ:پاکستان بھی ڈی ویلیئرز کی چار فیورٹس میں شامل

    عالمی کپ:پاکستان بھی ڈی ویلیئرز کی چار فیورٹس میں شامل
    1404189 35997781 - عالمی کپ:پاکستان بھی ڈی ویلیئرز کی چار فیورٹس میں شامل

    جنوبی افریقی ٹیم ٹرافی کی دوڑ میں شامل مگر فیورٹ نہیں کہی جا سکتی،سابق کپتان

    نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)عالمی کپ دو ہزار انیس میں ٹائٹل فتح کیلئے پاکستانی ٹیم بھی ابراہام ڈی ویلیئرز کی چار فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے لیکن سابق پروٹیز کپتان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم ٹرافی کی دوڑ میں شامل مگر فیورٹ نہیں کہی جا سکتی۔پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے دور جدید کے بہترین بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز نے رواں سال شیڈول عالمی کپ ٹورنامنٹ کے حوالے سے آئی سی سی کی ویب سائٹ پر اپنی رائے دیتے ہوئے اگرچہ بھارت،انگلینڈ اور آسٹریلیا کو اپنی فیورٹ ٹیمیں قرار دیا لیکن وہ پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کرنے پر مجبور ہو گئے جن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو سال قبل انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ کی کامیابی کیلئے بھارت اور انگلینڈ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کو شامل کرکے انہیں چار ٹیمیں فیورٹ محسوس ہوتی ہیں کیونکہ آسٹریلین ٹیم ماضی میں پانچ مرتبہ عالمی کپ کی ٹرافی پر قبضہ کر چکی ہے ۔جنوبی افریقی ٹیم کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی یقینی طور پر اس دوڑ میں شامل ہے لیکن سچی بات یہی ہے کہ اسے فیورٹ نہیں کہا جا سکتا جس کی حالیہ کارکردگی حوصلہ افزاء تو ہے لیکن وہ ان چار فیورٹ ٹیموں میں شامل نہیں۔آئی پی ایل میں رواں برس رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کیلئے تیار ابراہام ڈی ویلیئرز نے ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین ون ڈے پلیئر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی کپتان بھی ان کی طرح فائٹر اور مشکل لمحات میں ہار نہ ماننے والا ہے جو ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ اچھی بیٹنگ کی بدولت اپنی ٹیم کو فتح دلائے۔
    2gvsho3 - عالمی کپ:پاکستان بھی ڈی ویلیئرز کی چار فیورٹس میں شامل

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: عالمی کپ:پاکستان بھی ڈی ویلیئرز کی چار فیورٹس میں شامل

    2gvsho3 - عالمی کپ:پاکستان بھی ڈی ویلیئرز کی چار فیورٹس میں شامل

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •