انڈے کے چھلکے سے لیتھم بیٹری بنانے کا کامیاب تجربہ
مرغی کے انڈوں کے بے کار چھلکوں سے دیرپا اور موثر لیتھم بیٹری بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔
کولون (نیٹ نیوز)جرمنی کی ہیم ہولٹز یونیورسٹی میں ماہرین نے مرغی کے انڈوں کے چھلکوں کو دھوکراس کا سفوف بنایا۔ چھلکے کے سفوف میں بیرونی سطح پر پائی جانیوالی کیلشیئم کاربونیٹ اور پروٹین سے بھرپور اندرونی جھلی موجودتھی ۔ اس میٹریل کو الیکٹروڈ کے طور پر استعمال کیا گیااور اس میں بجلی گزارنے والا غیرمائع میٹریل استعمال ہوا۔اس سے بننے والی بیٹری میں بجلی برقرار رکھنے کی شرح 92 فیصد تھی اور اسے 1000 مرتبہ ری چارج کیا جاسکتا ہے ۔