Results 1 to 2 of 2

Thread: کرائسٹ چرچ دہشتگردی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا:+ وزیر خا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,202
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Mic کرائسٹ چرچ دہشتگردی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا:+ وزیر خا

    کرائسٹ چرچ دہشتگردی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا:+ وزیر خارجہ
    482779 23902395 - کرائسٹ چرچ دہشتگردی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا:+ وزیر خا
    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں پاکستانیوں کی شہادتوں کے سوگ میں کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا، میتوں کی حوالگی کل سے شروع ہو گی۔ نیوزی لینڈ میں+ دہشتگردی کے تناظر میں+اسلام فوبیا کے سدباب کیلئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کےوزیرخارجہ سے ٹیلی فون پربات چیت ہوئی، انھوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ مساجد میں فائرنگ کے واقعات 36 منٹ کے درمیان رونما ہوئے جس میں 50 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں کل ورثا کےحوالے کی جائیں گی، ایک زخمی پاکستانی ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جرات کا مظاہرہ کرنے والے نعیم راشد کو یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزاز سے نوازا جائے گا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ واقعے پر پیر کو سوگ کے طور پر پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ انھوں نے بتایا کہ انکی ترکی کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے جس کے دوران فیصلہ ہوا ہے کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، او آئی سی اجلاس 22 مارچ کو استنبول میں منعقد ہو گا۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد مسلم امہ کو واقعے کے بعد اکھٹا کرنا ہے اور اسلام فوبیا کے سدباب کے لیے مسلمان ممالک کے کردار پر مشاورت ہو گی۔
    2gvsho3 - کرائسٹ چرچ دہشتگردی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا:+ وزیر خا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,202
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: کرائسٹ چرچ دہشتگردی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا:+ وزی

    2gvsho3 - کرائسٹ چرچ دہشتگردی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا:+ وزیر خا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •