Results 1 to 4 of 4

Thread: تم دو عالم کے ہو مختار رسولِ عربی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Islam تم دو عالم کے ہو مختار رسولِ عربی


    تم دو عالم کے ہو مختار رسولِ عربی
    رحمت عام کے گلزار رسول عربی
    ہیں شہادت میں اگر انا فتحنا کی ضیاء
    غیب میں معدن اسرار رسولِ عربی
    آپ کے نور سے رخشاں ہوئی کعبے کی زمیں
    کعبے کے قبلۂ انور رسول عربی
    ہاں وہی قبلۂ اول وہ حریم اقصیٰ
    تیری معراج کا شہکار رسول عربی
    جس میں نبیوں نے ترے ساتھ ادا کی تھی نماز
    اے امامت کے سزاوار رسول عربی
    اب اسی مسجدِ اقصیٰ کے بہ آواز بلند
    چیختے ہیں در و دیوار رسولِ عربی
    چاہنے والے ترے زندہ بھی جل سکتے ہیں
    ہے یہ ایمان کا معیار رسول عربی
    ہے جو داؤد کی منزل جو سلیمان کا تخت
    ہے جو موسیٰ کا بھی گلزار رسولِ عربی
    تیری اُمت کو ہے درکار سہارا تیرا
    ہم تو ہیں مرنے کو تیار رسول عربی
    پار دریا جو ہوئے تھے جو بنی اسرائیل
    تیری رحمت کا تھا اظہار رسول عربی
    عرض بے ہوشؔ کی ہے فتح عدو پر ہو عطا
    اپنی اُمت کے طرفدار رسول عربی
    ٭٭
    2gvsho3 - تم دو عالم کے ہو مختار رسولِ عربی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: تم دو عالم کے ہو مختار رسولِ عربی

    2gvsho3 - تم دو عالم کے ہو مختار رسولِ عربی

  3. #3
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    6406 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214771

    Default Re: تم دو عالم کے ہو مختار رسولِ عربی

    wahhh nice jazak Allah khair
    keep sharing


    30abdx0 - تم دو عالم کے ہو مختار رسولِ عربی
    mera siggy koun uraa le gaya....

  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: تم دو عالم کے ہو مختار رسولِ عربی

    Quote Originally Posted by maya View Post
    wahhh nice jazak Allah khair
    keep sharing

    پسند اور رائے کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
    2gvsho3 - تم دو عالم کے ہو مختار رسولِ عربی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •