Results 1 to 2 of 2

Thread: سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا


    ترانۂ ہندی


    سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
    ہم بلبلیں ہیں اس کی، یہ گلستاں ہمارا
    غربت میں ہوں اگر ہم، رہتا ہے دل وطن میں
    سمجھو وہیں ہمیں بھی، دل ہو جہاں ہمارا
    پربت وہ سب سے اونچا، ہمسایہ آسماں کا
    وہ سنتری ہمارا، وہ پاسباں ہمارا
    گودی میں کھیلتی ہیں اس کی ہزاروں ندیاں
    گلشن ہے جن کے دم سے رشک جناں ہمارا
    اے آب رود گنگا، وہ دن ہیں یاد تجھ کو؟
    اترا ترے کنارے جب کارواں ہمارا
    مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا
    ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا
    یونان و مصر و روما سب مٹ گئے جہاں سے
    اب تک مگر ہے باقی نام و نشاں ہمارا
    کچھ بات ہے کہ ہستی مٹتی نہیں ہماری
    صدیوں رہا ہے دشمن دور زماں ہمارا
    اقبال! کوئی محرم اپنا نہیں جہاں میں
    معلوم کیا کسی کو درد نہاں ہمارا



    2gvsho3 - سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

    2gvsho3 - سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •