Results 1 to 2 of 2

Thread: اب اپنے فیصلے پر خُود اُلجھنے کیوں لگی ہوں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 اب اپنے فیصلے پر خُود اُلجھنے کیوں لگی ہوں

    اب اپنے فیصلے پر خُود اُلجھنے کیوں لگی ہوں

    ذرا سی بات پر اتنا بکھر نے کیوں لگی ہوں


    وہ جس موسم کی اب تک منتظر آنکھیں تھیں میری

    اسی موسم سے اب میں اِتنا ڈرنے کیوں لگی ہوں


    مُجھے نادیدہ رستوں پر سفر کا شوق بھی تھا

    تھکن پاؤں سے لپٹی ہے تو مرنے کیوں لگی ہوں


    مُجھے یہ چار دیواری کی رونق مار دے گی

    مَیں اِک امکان تھی منزل کا مٹنے کیوں لگی ہوں


    میں جس کو کم سے کم محسوس کرنا چاہتی تھی

    اُسی کی بات کو اِتنا سمجھنے کیوں لگی ہوں


    جو میرے دل کی گلیوں سے کبھی گُزرا نہیں تھا

    اب اپنے ہاتھ سے خط اس کو لکھنے کیوں لگی ہوں


    بدن کی راکھ تک بھی راستوں میں ناں بچے گی

    برستی بارشوں میں یُوں سُلگنے کیوں لگی ہوں


    وُہی سُورج ہے دُکھ کا پھر یہ ایسا کیا ہُوا ہے

    میں پتھر تھی تو آخر اَب پگھلنے کیوں لگی ہوں



    2gvsho3 - اب اپنے فیصلے پر خُود اُلجھنے کیوں لگی ہوں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: اب اپنے فیصلے پر خُود اُلجھنے کیوں لگی ہوں

    2gvsho3 - اب اپنے فیصلے پر خُود اُلجھنے کیوں لگی ہوں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •