Results 1 to 2 of 2

Thread: وزیراعلیٰ کی تاحیات مراعات، وزیراعظم عمران خان کا ناگواری کا اظہا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Mic وزیراعلیٰ کی تاحیات مراعات، وزیراعظم عمران خان کا ناگواری کا اظہا

    وزیراعلیٰ کی تاحیات مراعات، وزیراعظم عمران خان کا ناگواری کا اظہار
    482967 85801237 - وزیراعلیٰ کی تاحیات مراعات، وزیراعظم عمران خان کا ناگواری کا اظہا

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کی تاحیات مراعات اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت، وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامی معاملات میں پارٹی رہنماؤں کی مداخلت کا شکوہ کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ اور اراکین پنجاب اسمبلی کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو کفایت شعاری اپنانے اور گورننس بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عثمان بزادار کو ہدایت کی کہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ صوبے میں گورننس بہتر بنانے سے متعلق پارٹی منشور پر عملدرآمد کریں اور بطور وزیراعلیٰ انتظامی معاملات اپنے ہاتھ میں رکھیں۔
    عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کی مداخلت سے فیصلوں پر عملدرآمد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملاقات میں صوبائی کابینہ کی کارکردگی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے حوالے سے ن لیگ کے مطالبات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بتایا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے جیل انتظامیہ اور شریف خاندان سے رابطے میں ہیں۔ نواز شریف کو صحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
    2gvsho3 - وزیراعلیٰ کی تاحیات مراعات، وزیراعظم عمران خان کا ناگواری کا اظہا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: وزیراعلیٰ کی تاحیات مراعات، وزیراعظم عمران خان کا ناگواری کا

    2gvsho3 - وزیراعلیٰ کی تاحیات مراعات، وزیراعظم عمران خان کا ناگواری کا اظہا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •