Results 1 to 2 of 2

Thread: سرکاری سکولوں کیلئے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic سرکاری سکولوں کیلئے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ

    سرکاری سکولوں کیلئے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ
    482936 90000256 - سرکاری سکولوں کیلئے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ
    پیپر ملز مافیا کی اجارہ داری توڑنے کے لئے سرکاری سکولوں کے لئے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    پہلے مرحلہ میں تیسری جماعت کا اردو قاعدہ کے نمونہ جات حاصل کر لئے گئے۔ چین سے 80 گرام وزن کے کاغذ پر درسی کتب کا ریٹ 100 فیصد کم ملا ہے جبکہ مقامی پبلشرز 68 گرام کاغذ استعمال کر کے دوہری رقم وصول کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اور نجی سکولوں کے لئے پونے چار ارب روپے کی سالانہ درسی کتب شائع کراتا ہے اور ہر سال مقامی پیپر ملز مافیا تعلیمی سیشن کے قریب آتے ہی کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتا ہے۔

    رواں تعلیمی سال کاغذ کی قیمت 86 روپے سے بڑھا کر 105 روپے تک کر دی گئی۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے چین سے اردو قاعدہ کی قیمت اور قاعدہ کا مکمل نمونہ حاصل کر لیا ہے۔

    اس وقت اردو کے اس قاعدہ کی قیمت مقامی پبلشرز سے چھپوانے کے بعد 89 روپے ہے اور اس کاغذ کا وزن 68 گرام ہے، مگر اس کے برعکس چین سے حاصل کئے جانے والے اردو قاعدہ کا وزن 80 گرام اور اس کی قیمت 44 روپے ہے جو مقامی مارکیٹ سے 100 فیصد کم ہے اور اس طرح پونے چار ارب روپے سے 2 ارب روپے کی بچت کی جا سکے گی۔

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اردو قاعدہ چین سے چھوانے کے بعد دیگر درسی کتب بھی چین سے ہی چھپوانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ ابھی ہم صرف پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اردو قاعدہ چین سے چھپوائیں گے کیونکہ اتنے کم ریٹ اور بہترین کوالٹی کی درسی کتب سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔

    2gvsho3 - سرکاری سکولوں کیلئے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: سرکاری سکولوں کیلئے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ

    2gvsho3 - سرکاری سکولوں کیلئے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •