ون ڈے رینکنگ :کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل ٹاپ ٹین میں شامل

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل نے دس درجے ترقی کی بدولت نویں پوزیشن حاصل کر لی ۔
دبئی(اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل نے دس درجے ترقی کی بدولت نویں پوزیشن حاصل کر لی ۔ جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسز ایک درجہ بہتری سے پانچویں نمبر پر فائز ہوئے ۔وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے چار درجے چھلانگ لگا کر چوتھی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ ویرات کوہلی ، روہیت شرما بدستور بالترتیب نمبرون اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ کرس گیل 41 ویں سے 35ویں پوزیشن پر آگئے ۔ اصغر افغان سولہ درجے ترقی سے 87ویں پوزیشن پر جا پہنچے ۔ عثمان خواجہ 83درجے بہتری کے ساتھ کیریئر بیسٹ 25ویں پوزیشن پر فائز ہوگئے ۔ جوز بٹلر نے پانچ درجے ترقی سے 13ویں نشست سنبھالی۔ بالنگ میں کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ ایک درجہ ترقی سے دوسری پوزیشن پر آگئے ۔ پیٹ کمنز 13درجے بہتری کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آگئے ۔ مارک ووڈ آٹھ درجے ترقی سے 24ویں ، لونگی اینگیڈی 21درجے بہتری کی بدولت 26ویں ، جیسن ہولڈر نے 10درجے چھلانگ لگا کر 30 ویں نمبر پر رسائی حاصل کر لی۔