Results 1 to 2 of 2

Thread: اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    New5555 اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

    اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون!
    کس سے مکالمہ ہے ! پسِ گفتگو ہے کون!

    سایہ اگر ہے وہ تو ہے اُس کا بدن کہاں؟
    مرکز اگر ہوں میں تو مرے چار سو ہے کون!

    ہر شے کی ماہیت پہ جو کرتا ہے تو سوال
    تجھ سے اگر یہ پوچھ لے کوئی کہ تو ہے کون!

    اشکوں میں جھلملاتا ہوا کس کا عکس ہے
    تاروں کی رہگزر میں یہ ماہ رو ہے کون!

    باہر کبھی تو جھانک کے کھڑکی سے دیکھتے،
    کس کو پکارتا ہوا یہ کو بہ کو ہے کون!

    آنکھوں میں رات آ گئی لیکن نہیں کھلا
    میں کس کا مدعا ہوں؟ مری جستجو ہے کون!

    کس کی نگاہِ لُطف نے موسم بدل دئیے
    فصلِ خزاں کی راہ میں یہ مُشکبو ہے کون!

    بادل کی اوٹ سے کبھی تاروں کی آڑ سے
    چُھپ چُھپ کے دیکھتا ہوا یہ حیلہ جُو ہے کون!

    تارے ہیں آسماں میں جیسے زمیں پہ لوگ
    ہر چند ایک سے ہیں مگر ہو بہو ہے کون!

    ہونا تو چاہیے کہ یہ میرا ہی عکس ہو!
    لیکن یہ آئینے میں مرے روبرو ہے کون!

    اس بے کنار پھیلی ہوئی کائنات میں
    کس کو خبر ہے کون ہوں میں! اور تُو ہے کون

    سارا فساد بڑھتی ہوئی خواہشوں کا ہے
    دل سے بڑا جہان میں امجدؔ عدُو ہے کون!
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    2gvsho3 - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    Default Re: اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

    2gvsho3 - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •