Results 1 to 2 of 2

Thread: آئینوں میں عکس نہ ہوں تو حیرت رہتی ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    New5555 آئینوں میں عکس نہ ہوں تو حیرت رہتی ہے

    آئینوں میں عکس نہ ہوں تو حیرت رہتی ہے
    جیسے خالی آنکھوں میں بھی وحشت رہتی ہے
    ہر دم دُنیا کے ہنگامے گھیرے رکھتے تھے
    جب سے تیرے دھیان لگے ہیں فرصت رہتی ہے
    کرنی ہے تو کھل کے کرو انکارِ وفا کی بات
    بات ادھوری رہ جائے تو حسرت رہتی ہے
    شہرِ سُخن میں ایسا کُچھ کر، عزت بن جائے
    سب کچھ مٹی ہو جاتا ہے ، عزت رہتی ہے
    بنتے بنتے ڈھے جاتی ہے دل کی ہر تعمیر
    خواہش کے بہروپ میں شاید قسمت رہتی ہے
    سائے لرزتے رہتے ہیں شہروں کی گلیوں میں
    رہتے تھے انسان جہاں اب دہشت رہتی ہے
    موسم کوئی خُوشبو لے کر آتے جاتے ہیں
    کیا کیا ہم کو رات گئے تک وحشت رہتی ہے
    دھیان میں میلہ سا لگتا ہے بیتی یادوں کا
    اکثر اُس کے غم سے دل کی صُحبت رہتی ہے
    پھولوں کی تختی پہ جیسے رنگوں کی تحریر
    لوحِ سُخن پر ایسے امجدؔ شہرت رہتی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔


    2gvsho3 - آئینوں میں عکس نہ ہوں تو حیرت رہتی ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: آئینوں میں عکس نہ ہوں تو حیرت رہتی ہے

    2gvsho3 - آئینوں میں عکس نہ ہوں تو حیرت رہتی ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •