Results 1 to 2 of 2

Thread: فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا


    فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا
    سامنے بیٹھا تھا میرے او ر وہ میرا نہ تھا

    وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سو
    میں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا

    رات بھر پچھلی ہی آہٹ کان میں آتی رہی
    جھانک کر دیکھا گلی میں کوئی بھی آیا نہ تھا

    میں تیری صورت لئے سارے زمانے میں پھرا
    ساری دنیا میں مگر کوئی تیرے جیسا نہ تھا

    یہ بھی سب ویرانیاں اس کے جدا ہونے سے تھیں
    آنکھ دھندلائی ہوئی تھی شہر دھندلایا نہ تھا

    سینکڑوں طوفان لفظوں میں دبے تھے زیر لب
    ایک پتھر تھا خموشی کا کہ جو ہٹتا نہ تھا

    محفلِ اہلِ و فا میں ہر طرح کے لوگ تھے
    یا تیرے جیسا نہیں تھا یا میرے جیسا نہ تھا

    آج اس نے در د بھی اپنے علیحدہ کر لیے
    آج میں رویا تو میرے ساتھ و ہ رویا نہ تھا

    یاد کر کے او ر بھی تکلیف ہوتی تھی عدؔیم
    بھول جانے کے سوا اب کوئی چارہ نہ تھا

    مصلحت نے اجنبی ہم کو بنایا تھا عدؔیم
    ورنہ کب اک دوسرے کو ہم نے پہچانا نہ تھا



    2gvsho3 - فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا

    2gvsho3 - فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •