Results 1 to 2 of 2

Thread: کٹ ہی گئی جدائی بھی یہ کب ہوا کہ مر گئے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 کٹ ہی گئی جدائی بھی یہ کب ہوا کہ مر گئے

    کٹ ہی گئی جدائی بھی یہ کب ہوا کہ مر گئے
    تیرے بھی دن گزر گئے میرے بھی دن گزر گئے

    تیرے لیے چلے تھے ہم تیرے لیے ٹھہر گئے
    تو نے کہا تو جی اٹھے تو نے کہا تو مر گئے

    وقت ہی جدائی کا اتنا طویل ہو گیا
    دل میں تیرے وصال کے جتنے تھے زخم بھر گئے

    ہوتا رہا مقابلہ پانی کا اور پیاس کا
    صحرا امڈ امڈ پڑے دریا بپھر بپھر گئے

    وہ بھی غبار خواب تھا ہم بھی غبار خواب تھے
    وہ بھی کہیں بکھر گیا ہم بھی کہیں بکھر گئے

    کوئی کنارِ آب جو بیٹھا ہوا ہے سر نگوں
    کشتی کدھر چلی گئی جانے کدھر بھنور گئے

    آج بھی انتظار کا وقت حنوط ہو گیا
    ایسا لگا کہ حشر تک سارے ہی پل ٹھہر گئے

    بارشِ وصل وہ ہوئی سارا غبار دھل گیا
    وہ بھی نکھر نکھر گیا ہم بھی نکھر نکھر گئے

    آبِ محیطِ عشق کا بحر عجیب بحر ہے
    تَیرے تو غرق ہو گئے ڈوبے تو پار کر گئے

    اتنے قریب ہو گئے اپنے رقیب ہو گئے
    وہ بھی عدؔیم ڈر گیا ہم بھی عدؔیم ڈر گئے

    اس کے سلوک پر عدؔیم اپنی حیات و موت ہے
    وہ جو ملا تو جی اٹھے وہ نہ ملا تو مر گئے



    2gvsho3 - کٹ ہی گئی جدائی بھی یہ کب ہوا کہ مر گئے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: کٹ ہی گئی جدائی بھی یہ کب ہوا کہ مر گئے

    2gvsho3 - کٹ ہی گئی جدائی بھی یہ کب ہوا کہ مر گئے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •