Results 1 to 2 of 2

Thread: ہے عجب حال یہ زمانے کا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 ہے عجب حال یہ زمانے کا


    ہے عجب حال یہ زمانے کا
    یاد بھی طور ہے بھُلانے کا

    پسند آیا ہمیں بہت پیشہ
    خود ہی اپنے گھروں کو ڈھانے کا

    کاش ہم کو بھی ہو نصیب کبھی
    عیش دفتر میں گنگنانے کا

    آسمانِ خموشیِ جاوید
    میں بھی اب لب نہیں ہلانے کا

    جان! کیا اب ترا پیالۂ ناف
    نشہ مجھ کو نہیں پِلانے کا

    شوق ہے ِاس دل درندہ کو
    آپ کے ہونٹ کاٹ کھانے کا

    اتنا نادم ہوا ہوں خود سے کہ میں
    اب نہیں خود کو آزمانے کا

    کیا کہوں جان کو بچانے میں
    جونؔ خطرہ ہے جان جانے کا

    یہ جہاں *جون*! اک جہنم ہے
    یاں خدا بھے نہیں ہے آنے کا

    زندگی ایک فن ہے لمحوں کا
    اپنے انداز سے گنوانے کا



    2gvsho3 - ہے عجب حال یہ زمانے کا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ہے عجب حال یہ زمانے کا

    2gvsho3 - ہے عجب حال یہ زمانے کا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •