Results 1 to 2 of 2

Thread: بتاؤ دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہری تھی؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 بتاؤ دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہری تھی؟

    بتاؤ دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہری تھی؟
    کہا، یُوں تو سبھی کچھ ٹھیک تھا پر مات گہری تھی

    سُنو بارش ! کبھی خود سے بھی کوئی بڑھ کے دیکھا ہے؟
    جواب آیا، اِن آنکھوں کی مگر برسات گہری تھی

    سُنو، پیتم نے ہولے سے کہا تھا کیا، بتاؤ گے؟
    جواب آیا، کہا تو تھا مگر وہ بات گہری تھی

    دیا دل کا سمندر اُس نے تُم نے کیا کیا اس کا؟
    ہمیں بس ڈوب جانا تھا کہ وہ سوغات گہری تھی

    وفا کا دَشت کیسا تھا، بتاؤ تُم پہ کیا بِیتی ؟
    بھٹک جانا ہی تھا ہم کو ، وہاں پر رات گہری تھی

    تُم اس کے ذکر پر کیوں ڈوب جاتے ہو خیالوں میں؟
    رفاقت اور عداوت اپنی اس کی سات گہری تھی

    نظر آیا تمہیں اُس اجنبی میں کیا بتاؤ گے؟
    سُنو، قاتل نگاہوں کی وہ ظالم گھات گہری تھی


    ****

    2gvsho3 - بتاؤ دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہری تھی؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بتاؤ دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہری تھی؟

    2gvsho3 - بتاؤ دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہری تھی؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •