Results 1 to 2 of 2

Thread: کہا اُس نے ، زمانہ درد ہے اور تُم دوا جیسے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 کہا اُس نے ، زمانہ درد ہے اور تُم دوا جیسے

    کہا اُس نے ، زمانہ درد ہے اور تُم دوا جیسے
    لگا، "تُم سے محبت ہے" مجھے اُس نے کہا جیسے

    طلب کی اُس نے جب مجھ سے محبت کی وضاحت تو
    بتایا، دَشت کے ہونٹوں پہ بارش کی دُعا جیسے

    سُنو کیوں دل کی بستی کی طرف سے شور اُٹھتا ہے ؟
    بتایا، حادثہ احساس کے گھر میں ہوا جیسے

    کہو اے گُل ! کبھی خوشبو کا تُم نے عکس دیکھا ہے ؟
    کہا ، قوسِ قزح کے سارے رنگوں کی صدا جیسے

    سُنو ، خواہش کی لہروں پر سنبھلنا کیوں ہوا مُشکل ؟
    بتایا پانیوں پر خواب کی رکھی بنا جیسے

    بھلا تُم رُوح کی اِن کِرچیوں میں ڈھونڈتے کیا ہو ؟
    کہا ، یہ اتنی روشن ہیں کہ سُورج ہے دیا جیسے

    سُنو آنکھوں ہی آنکھوں کا بیاں کیسا لگا تُم کو ؟
    لگا ، پھولوں سے سرگوشی سی کرتی ہو صبا جیسے


    ****



    2gvsho3 - کہا اُس نے ، زمانہ درد ہے اور تُم دوا جیسے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: کہا اُس نے ، زمانہ درد ہے اور تُم دوا جیسے

    2gvsho3 - کہا اُس نے ، زمانہ درد ہے اور تُم دوا جیسے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •