Results 1 to 2 of 2

Thread: عقل داڑھیں نہ ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہو جاتا ہے، تحقیق

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel عقل داڑھیں نہ ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہو جاتا ہے، تحقیق

    عقل داڑھیں نہ ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہو جاتا ہے، تحقیق
    483039 40526939 - عقل داڑھیں نہ ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہو جاتا ہے، تحقیق

    نیویارک: (روزنامہ دنیا) ایک انسان کے کتنے دانت ہوتے ہیں، اس سوال کا جواب اکثر افراد 32 دیں گے مگر یہ تعداد اسی وقت ہوتی ہے جب تمام عقل داڑھیں نکل آئیں۔

    انسان میں 17 سے 25 سال کی عمر کے دوران منہ میں یہ آخری 4 دانت نمودار ہوتے ہیں تو اس کے بعد ہی دانتوں کی تعداد 32 ہوتی ہے۔ درحقیقت اگر عقل داڑھیں نہ بھی ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہوجاتا ہے بلکہ عام طور پر ان داڑھوں کا نکلنا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے اور ان کے اگنے کے بعد بھی مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔

    اگر منہ میں اتنی جگہ نہ ہو جو عقل داڑھ اگنے کیلئے درکار ہوتی ہے تو اس کے نکلنے کی کوشش دانتوں کو ٹیڑھا کرنے کے ساتھ مسوڑوں کے لیے بھی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے جس سے انفیکشن، دانتوں کے گرنے اور مسلسل تکلیف کی شکایات ہوسکتی ہیں۔ تاہم اگر اگر منہ میں جگہ ہو تو ان داڑھوں کا نکلنا کسی قسم کے مسائل کا باعث نہیں بنتا اور بعد میں کبھی ان کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو تو انہیں نکالنے کا آپشن موجود ہے مگر وہ بھی کافی تکلیف دہ طریقہ کار ثابت ہوتا ہے۔

    ایک خیال یہ بھی ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ داڑھیں اس وقت انتہائی موثر ثابت ہوتی تھیں جب انسانوں نے آگ کو دریافت نہیں کیا تھا اور کھانا پکانا شروع نہیں کیا تھا تو ان کی بدولت کچے گوشت، گریوں اور سخت سبزیوں کو کھانا آسان ہو جاتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ یہ بلوغت کے بعد ہی اگتی ہیں۔ تاہم حقیقت کیا ہے اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    2gvsho3 - عقل داڑھیں نہ ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہو جاتا ہے، تحقیق

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: عقل داڑھیں نہ ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہو جاتا ہے، تحقیق

    2gvsho3 - عقل داڑھیں نہ ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہو جاتا ہے، تحقیق

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •