Results 1 to 2 of 2

Thread: ہندوستانی بچوں کا قومی گیت

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel ہندوستانی بچوں کا قومی گیت


    ہندوستانی بچوں کا قومی گیت

    چشتی نے جس زمیں میں پیغام حق سنایا
    نانک نے جس چمن میں وحدت کا گیت گایا
    تاتاریوں نے جس کو اپنا وطن بنایا
    جس نے حجازیوں سے دشت عرب چھڑایا
    میرا وطن وہی ہے ، میرا وطن وہی ہے
    یونانیوں کو جس نے حیران کر دیا تھا
    سارے جہاں کو جس نے علم و ہنر دیا تھا
    مٹی کو جس کی حق نے زر کا اثر دیا تھا
    ترکوں کا جس نے دامن ہیروں سے بھر دیا تھا
    میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے
    ٹوٹے تھے جو ستارے فارس کے آسماں سے
    پھر تاب دے کے جس نے چمکائے کہکشاں سے
    وحدت کی لے سنی تھی دنیا نے جس مکاں سے
    میر عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے
    میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے
    بندے کلیم جس کے ، پربت جہاں کے سینا
    نوح نبی کا آ کر ٹھہرا جہاں سفینا
    رفعت ہے جس زمیں کی بام فلک کا زینا
    جنت کی زندگی ہے جس کی فضا میں جینا
    میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے


    2gvsho3 - ہندوستانی بچوں کا قومی گیت

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ہندوستانی بچوں کا قومی گیت

    2gvsho3 - ہندوستانی بچوں کا قومی گیت

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •