Results 1 to 2 of 2

Thread: سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال ناگہانی موت کا پیغام، تحقیق

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال ناگہانی موت کا پیغام، تحقیق

    سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال ناگہانی موت کا پیغام، تحقیق
    483238 27430909 - سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال ناگہانی موت کا پیغام، تحقیق

    ہارورڈ: (روزنامہ دنیا) ہر روز ایک سے زائد سافٹ ڈرنکس پینے والے افراد خبردار ہو جائیں کہ یہ عادت ان کیلئے وقت سے پہلے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ سائنس دانوں+ کا مشورہ ہے کہ لوگ فوری طور پر سافٹ ڈرنکس کا استعمال ترک کر کے اسے پانی سے تبدیل کر دیں تا کہ ان کی زندگی بہتر اور طویل ہو سکے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سائنسی تحقیق کے دوران ماہرین نے 30 سال تک 80 ہزار سے زائد مردوں اور 37 ہزار خواتین کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں ماہرین نے لوگوں سے ان کی غذائی عادات اور دیگر تفصیلات پر سوال نامے پر کرائے۔
    soft drinks 2 - سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال ناگہانی موت کا پیغام، تحقیق

    ان میں ایک سوال سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور فوری توانائی پہنچانے والی سپورٹس ڈرنکس کے بارے میں بھی تھا۔ سروے سے معلوم ہوا کہ جن خواتین اور حضرات نے اس عرصے میں دو سے 6 سافٹ ڈرنکس فی ہفتہ پی تھیں ان میں ایک ماہ میں ایک سافٹ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں قبل ازوقت موت کا خطرہ 6 فیصد تک زیادہ دیکھا گیا۔
    soft drinks 4 - سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال ناگہانی موت کا پیغام، تحقیق

    دوسری جانب روزانہ ایک یا دو سافٹ ڈرنک پینے والوں میں یہ خطرہ 14 فیصد تک زیادہ دیکھا گیا۔ تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنس داں وسانتی ملِک نے کہا کہ ان کا مشورہ ہے کہ لوگ فوری طور پر سافٹ ڈرنکس کا استعمال ترک کر کے اسے پانی سے تبدیل کر دیں تاکہ ان کی زندگی بہتر اور طویل ہو سکے۔
    2gvsho3 - سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال ناگہانی موت کا پیغام، تحقیق

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال ناگہانی موت کا پیغام، تحقیق

    2gvsho3 - سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال ناگہانی موت کا پیغام، تحقیق

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •