Results 1 to 3 of 3

Thread: خون پینے والے جاندار

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,702
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    candel خون پینے والے جاندار

    خون پینے والے جاندار
    23119 83720945 - خون پینے والے جاندار
    ایمی ٹکنانن
    ڈراؤنی انگریزی فلموں میں ڈریکولا جیسے کردار انسانوںکا خون پیتے ہیں۔ یہ تو ہوئی خیالی بات لیکن حقیقت میں کچھ جاندار ایسے ہیں جو خون پیتے ہیں۔ ایسے آٹھ جانداروں کے بارے میں جانیے۔ مچھر مچھروں کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ تاہم بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ صرف مادہ مچھر ہی انسان کا خون پیتی ہے کیونکہ انڈے بنانے کے لیے اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ مچھر اگر کاٹ لیں تو جسم پر ایک ابھار سا نمودار ہوتا ہے جس میں کھجلی ہوتی ہے۔ یہ مچھر کے لعاب کا ردِعمل ہوتا ہے۔ مچھروں سے متعدد امراض منتقل ہوتے ہیں جن میں زرد بخار، ملیریا اور ڈینگی شامل ہیں۔ پسو بے ضرر لگنے والے پسو انتہائی مہلک ہو سکتے ہیں۔ گلٹی دار طاعون کو پھیلانے میں ان کا اہم کردار تھا۔ طاعون نے عہد وسطیٰ میں یورپ کی چوتھائی آبادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جب انفیکشن میں مبتلا چوہے مر جاتے، تو انہیں چھوڑ کر پسو خون چوسنے کے لیے انسانوں کا رخ کرتے اور ان میں بیماری منتقل کر دیتے۔ آپ غالباً آج تک یہی سمجھتے رہے ہوں گے کہ پسو صرف جانوروں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ کھٹمل سوتے ہوئے کھٹمل تنگ کر سکتے ہیں ۔ یہ رات کے وقت غذا حاصل کرتے ہیں جب شکار سو رہا ہوتا ہے۔ ان کا کاٹنا سُن کرنے والے ایک عنصر کی وجہ سے کئی بار محسوس نہیں ہوتا۔ البتہ کچھ دیر بعد خارش ہوتی ہے اور ابھار ظاہر ہوتا ہے۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ ان سے بیماری منتقل نہیں ہوتی، اور بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ انہیں ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ آکس پِکر حشرات ہی خون سے لطف اندوز کیوں ہوں؟ افریقہ کے یہ پرندے جنہیں ٹِک برڈز بھی کہا جاتا ہے مویشیوں اور بڑے جانوروں پر بسیرا کرتے ہیں اور ان پر موجود کیڑوں اور مکھیوں کو کھاتے ہیں۔ یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن آکس پِکر جن جانوروں پر بسیرا کرتے ہیں ان کے زخموں سے خون بھی پیتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کے زخم ہرے رہتے ہیں۔ بعض اوقات وہ خود بھی زخم کر دیتے ہیں۔ خونخوار چڑیا خون پینے والا ایک اور پرندہ خونخوار چڑیا (ویمپائر فِنچ) ہے۔ یہ چڑیا ایکواڈور کے گلاپاگوس جزائر میں پائی جاتی ہے۔ اگرچہ عام طور پر یہ بیج اور حشرات کھاتی ہے تاہم اسے خون کا چسکا بھی پڑ چکا ہے۔ اس کا شکار سمندری پرندے بنتے ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ اس کا برا بھی نہیں مانتے۔ عموماً خونخوار چڑیا مزے سے خون پیتی ہے اور پرندے صبرکرتے ہیں۔ جونک لوگ ان سے دور رہنا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا میں انہیں طویل عرصے سے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انیسویں صدی میں جونکوں کو ذہنی امراض، ٹیومر، جلدی امراض، نقرس اور کالی کھانسی کے ’’علاج‘‘ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ایسے ’’علاج‘‘ متروک ہو چکے ہیں، البتہ جدید طب میں ان کا سائنسی استعمال آج بھی ہوتا ہے۔ یہ بالخصوص نقصان زدہ وریدوں میں خون کی روانی بحال کرنے میں معاون ہوتی ہیں۔ لیمپرے یہ لمبوترے قدیم جاندارکروڑوں برسوں سے کچھ زیادہ نہیں بدلے۔ یہ اپنے منہ کو استعمال کرتے ہیں جس میں جبڑے نہیں ہوتے اور سینگ کی طرح کے دانت ہوتے ہیں جنہیں مچھلی کے ساتھ چپکا دیا جاتا ہے۔ جب وہ ایسا کر لیتے ہیں تو شکار کا خون پیتے ہیں اور بافتیں کھینچ لیتے ہیں۔ خوش قسمتی سے یہ انسانوں پر کبھی کبھار ہی حملہ کرتے ہیں۔ خونخوار چمگادڑ خونخوار چمگادڑوں کی تین اقسام ہیں۔ میملز میں صرف یہی خون پر گزارا کرتی ہیں۔ اگرچہ ان کا نشانہ اکثر مویشی، پرندے اور رینگنے والے جانور بنتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ انسانوں پر بھی حملہ آور ہوتی ہیں۔ خونخوار چمگادڑوں کو کم از کم دو دن میں ایک بار خون پینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اپنے تیز دانتوں کو شکار کے جسم میں گھسا کر چھوٹا سا سوراخ کرتی ہیں اور پھر اندر بہتے خون سے اپنی بھوک مٹاتی ہیں۔ اگر یہ سیر ہو جائیں تو کچھ خون بھوکی چمگادڑوں کو فراہم کرتی ہیں تاکہ ان کا پیٹ بھی بھر جائے۔ کون کہتا ہے کہ خونخواروں کے سینے میں دل نہیں ہوتا! (ترجمہ: رضوان عطا)

    2gvsho3 - خون پینے والے جاندار

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,702
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    Default Re: خون پینے والے جاندار

    2gvsho3 - خون پینے والے جاندار

  3. #3
    Join Date
    Aug 2017
    Location
    islamabad
    Age
    22
    Posts
    272
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1123 Thread(s)
    Thanked
    48
    Rep Power
    4

    Default Re: خون پینے والے جاندار

    nice sharing thanks for sharing really appreciated keep sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •