Results 1 to 2 of 2

Thread: ملائشین وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic ملائشین وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

    ملائشین وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
    483293 47502109 - ملائشین وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
    ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے تیئس مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
    ملائشین وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد اہم کاروباری شخصیات پاکستان آئیں گی۔ مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔
    دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مہاتیر محمد صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
    دونوں وزرائے اعظم مختلف صنعتکاروں کی گول میز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ ملائیشین صنعتکار آٹو موبائل اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مہاتیر محمد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ دونوں ممالک کا فوکس معاشی، تجارتی، دفاعی تعلقات میں مزید بہتری لانا ہے۔
    2gvsho3 - ملائشین وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ملائشین وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

    2gvsho3 - ملائشین وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •