وفاقی حکومت کا انڈین پریمیئر لیگ کی نشریات پر پابندی کا فیصلہ
483323 24697808 - وفاقی حکومت کا انڈین پریمیئر لیگ کی نشریات پر پابندی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز کی نشریات پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے، اس پابندی کے حوالے سے متعلق سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ پابندی سے متعلق سمری کے لیے وفاقی کابینہ بھجوا دی گئی۔
دنیا نیوزذرائع کے مطابق سمری میں پیمرا کو آئی پی ایل کی نشریات روکنے کا کہا گیا ہے۔ پیمرا آئی پی ایل کی پاکستان میں نشریات پر پابندی کو یقینی بنائے گا۔ بھارت کی جانب سے پی ایس ایل کی نشریات پر پابندی کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔