Results 1 to 2 of 2

Thread: اُس نے کہا ، کہ کلیوں کی مُجھ کو تو جُستجو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 اُس نے کہا ، کہ کلیوں کی مُجھ کو تو جُستجو


    اُس نے کہا ، کہ کلیوں کی مُجھ کو تو جُستجو
    بھنورے سے مِلتی جُلتی ہے میں نے کہا یہ خُو

    پُوچھا، بتاؤ درد کو چھُو کر لگا ہے کیا ؟
    آیا جواب ، پوروں سے رسنے لگا لہو

    دیکھا ہے کیا فلک پہ وہ تنہا اُداس چاند؟
    آیا جواب ، اُس کو کسی کی ہے جُستجو !

    ہوتی ہے کیوں یہ اَشکوں کی برسات رات بھر
    آیا جواب ، آنکھوں کا ہوتا ہے یُوں وضو

    پُوچھا گیا نصیب کے سُورج کا کیا بنا ؟
    میں نے کہا وہ سو گیا ، ایسا بنا عدو

    پُوچھا ، نمی سے ، دھُند سی آنکھوں میں کس لئے ؟
    آیا جواب ، ہجر کی ان میں ہوئی نمو

    پُوچھا ، بچھڑتے پل کی کوئی اَن کہی ہے یاد ؟
    تارِ نفس پہ لکھی ہے اب تک وہ گفتگو

    پوچھا ، سنو وصال کی چٹخی ہے کیوں زباں؟
    میں نے کہا ، فراق کا صحرا تھا رُو برو
    ***



    2gvsho3 - اُس نے کہا ، کہ کلیوں کی مُجھ کو تو جُستجو

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: اُس نے کہا ، کہ کلیوں کی مُجھ کو تو جُستجو

    2gvsho3 - اُس نے کہا ، کہ کلیوں کی مُجھ کو تو جُستجو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •