Results 1 to 2 of 2

Thread: تیری آواز چلی آتی ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 تیری آواز چلی آتی ہے


    تیری آواز چلی آتی ہے

    رات چپ چاپ سفر کرتی ہے
    دل کی وحشت کا تلاطم بھی ٹھہر جاتا ہے
    نیند تاریک ہیولے کی طرح
    آنکھ سے دور فضاؤں میں اٹک جاتی ہے
    اور پھر روح کے ویران زمانوں سے کہیں
    تیری آواز چلی آتی ہے
    پھیلتا جاتا ہے لفظوں کا فسوں
    سرسراتے ہوئے پتوں کی صدا
    کہیں آوارہ ہوا کی دستک
    تیرگی میں کسی مٹی کے دیئے کی دھڑکن
    خواب کی چاپ
    سر شب کسی بھٹکے ہوئے بے خواب مسافر کا گماں
    اور پھر ساری صدائیں سبھی غم
    تیری آواز میں ڈھل جاتے ہیں
    ڈھونڈتی پھرتی صدائیں سر بربادی دل
    شہر در شہر سفر کرتی ہیں
    اور پھر ٹھہر بھی جائیں کہیں اک دو پل
    غمزدہ شہر میں برباد مسافر کی طرح
    بے نوا عمر کے زندانوں میں
    رات چپ چاپ سفر کرتی ہے
    ہم جہاں بھی ہوں
    تیری آواز چلی آتی ہے




    2gvsho3 - تیری آواز چلی آتی ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: تیری آواز چلی آتی ہے

    2gvsho3 - تیری آواز چلی آتی ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •