Results 1 to 2 of 2

Thread: گزرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 گزرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی


    گزرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی
    دل میں رہا وہ چھوڑ کے جانے کے بعد بھی

    پہلو میں رہ کے دل نے دیا ہے بہت فریب
    رکھا ہے اس کو یاد بھلانے کے بعد بھی

    وہ حسن ہے کسی میں نہیں تاب دید کی
    پنہاں ہے وہ نقاب اٹھانے کے بعد بھی

    قربت کے بعد اور بھی قربت کی ہے تلاش
    دل مطمئن نہیں ترے آنے کے بعد بھی

    گو تو یہاں نہیں ہے مگر تو یہیں پہ ہے
    تیرا ہی ذکر ہے ترے جانے کے بعد بھی

    ساری زمیں کا نور بھی سورج نہ بن سکا
    شب ہی رہی چراغ جلانے کے بعد بھی

    نارِ حسد نے دل کو جلایا ہے یوں عدیمؔ
    یہ تو نشاں رہے گا مٹانے کے بعد بھی

    لگتا ہے کچھ کہا ہی نہیں ہے اسے عدیمؔ
    دل کا تمام حال سنانے کے بعد بھی





    2gvsho3 - گزرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: گزرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی

    2gvsho3 - گزرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •