Results 1 to 2 of 2

Thread: تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر



    ہراس

    تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر
    میرے تخئیل میں رہ رہ کے جھلک اٹھتی ہے
    یوں اچانک ترے عارض کا خیال آتا ہے
    جیسے ظلمت میں کوئی شمع بھڑک اٹھتی ہے

    تیرے پیراہنِ رنگیں کی جنوں خیز مہک
    خواب بن بن کے مرے ذہن میں لہراتی ہے
    رات کی سرد خموشی میں ہر اک جھونکے سے
    ترے انفاس، ترے جسم کی آنچ آتی ہے

    میں سلگتے ہوئے رازوں کو عیاں تو کر دوں
    لیکن ان رازوں کی تشہیر سے جی ڈرتا ہے
    رات کے خواب اجالے میں بیاں تو کر دوں
    ان حسیں خوابوں کی تعبیر سے جی ڈرتا ہے

    تیری سانسوں کی تھکن، تیری نگاہوں کا سکوت
    درحقیقت کوئی رنگین شرارت ہی نہ ہو
    میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوں
    وہ تبسم، وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو

    سوچتا ہوں کہ تجھے مل کے میں جس سوچ میں ہوں
    پہلے اس سوچ کا مقسوم سمجھ لوں تو کہوں
    میں ترے شہر میں انجان ہوں پردیسی ہوں
    تیرے الطاف کا مفہوم سمجھ لوں تو کہوں

    کہیں ایسا نہ ہو پاؤں مرے تھرّا جائیں
    اور تری مرمریں بانہوں کا سہارا نہ ملے
    اشک بہتے رہیں خاموش سیہ راتوں میں
    اور ترے ریشمی آنچل کا کنارا نہ ملے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    2gvsho3 - تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر

    2gvsho3 - تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •