Results 1 to 2 of 2

Thread: سچ کہہ دوں اے برہمن! گر تو برا نہ مانے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel سچ کہہ دوں اے برہمن! گر تو برا نہ مانے


    نیا شوالا


    سچ کہہ دوں اے برہمن! گر تو برا نہ مانے
    تیرے صنم کدوں کے بت ہو گئے پرانے
    اپنوں سے بیر رکھنا تو نے بتوں سے سیکھا
    جنگ و جدل سکھایا واعظ کو بھی خدا نے
    تنگ آ کے میں نے آخر دیر و حرم کو چھوڑا
    واعظ کا وعظ چھوڑا، چھوڑے ترے فسانے
    پتھر کی مورتوں میں سمجھا ہے تو خدا ہے
    خاک وطن کا مجھ کو ہر ذرہ دیوتا ہے
    آ ، غیریت کے پردے اک بار پھر اٹھا دیں
    بچھڑوں کو پھر ملا دیں نقش دوئی مٹا دیں
    سونی پڑی ہوئی ہے مدت سے دل کی بستی
    آ ، اک نیا شوالا اس دیس میں بنا دیں
    دنیا کے تیرتھوں سے اونچا ہو اپنا تیرتھ
    دامان آسماں سے اس کا کلس ملا دیں
    ہر صبح اٹھ کے گائیں منتر وہ مٹیھے مٹیھے
    سارے پجاریوں کو مے پیت کی پلا دیں
    شکتی بھی شانتی بھی بھگتوں کے گیت میں ہے
    دھرتی کے باسیوں کی مکتی پریت میں ہے


    2gvsho3 - سچ کہہ دوں اے برہمن! گر تو برا نہ مانے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: سچ کہہ دوں اے برہمن! گر تو برا نہ مانے

    2gvsho3 - سچ کہہ دوں اے برہمن! گر تو برا نہ مانے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •