Results 1 to 2 of 2

Thread: اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا


    اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا
    جس پر تیرا نام لکھا ہے اُس تارے کو ڈھونڈوں گا

    تم بھی ہر شب دیا جلا کر پلکوں کی دہلیز پہ رکھنا
    میں بھی روز اک خواب تمہارے شہر کی جانب بھیجوں گا

    ہجر کے دریا میں تم پڑھنا لہروں کی تحریریں بھی
    پانی کی ہر سطر پہ میں کچھ دل کی باتیں لکھوں گا

    جس تنہا سے پیڑ کے نیچے ہم بارش میں بھیگے تھے
    تم بھی اُس کو چھو کے گزرنا، میں بھی اُس سے لپٹوں گا

    ’’خواب مسافر لمحوں کے ہیں، ساتھ کہاں تک جائیں گے،،
    تم نے بالکل ٹھیک کہا ہے، میں بھی اب کچھ سوچوں گا

    بادل اوڑھ کے گزروں گا میں تیرے گھر کے آنگن سے
    قوسِ قزح کے سب رنگوں میں تجھ کو بھیگا دیکھوں گا

    رات گئے جب چاند ستارے لُکن میٹی کھیلیں گے
    آدھی نیند کا سپنا بن کر میں بھی تم کو چھو لوں گا

    بے موسم بارش کی صورت، دیر تلک اور دُور تلک
    تیرے دیارِ حسن پہ میں بھی کِن مِن کِن مِن برسوں گا

    شرم سے دوہرا ہو جائے گا کان پڑا وہ بُندا بھی
    بادِ صبا کے لہجے میں اِک بات میں ایسی پوچھوں گا

    صفحہ صفحہ ایک کتابِ حسن سی کھلتی جائے گی
    اور اُسی کو لَو میں پھر میں تم کو اَزبر کر لوں گا

    وقت کے اِک کنکر نے جس کو عکسوں میں تقسیم کیا
    آبِ رواں میں کیسے امجدؔ اب وہ چہرا جوڑوں گا!
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    2gvsho3 - اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا

    2gvsho3 - اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •