Results 1 to 2 of 2

Thread: جلوہ مرے سرکار کا ایسا نظر آئے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam جلوہ مرے سرکار کا ایسا نظر آئے


    جلوہ مرے سرکار کا ایسا نظر آئے
    میں بند کروں آنکھ وہ چہرہ نظر آئے
    انوارِ الٰہی کا تماشا نظر آئے
    سب کچھ نظر آئے جو مدینہ نظر آئے
    آنکھوں میں جہاں اشک کے دریا نظر آئے
    مائل بہ کرم صاحب اسریٰ نظر آئے
    کونین کی تخلیق کا منشا ہوا پورا
    جب روئے زمیں پر مرے آقا نظر آئے
    وہ روشنی قلب و نظر دے مجھے یا رب
    جب یاد کروں گنبدِ خضریٰ نظر آئے
    انساں تو پھر انساں ہے شجر اور حجر بھی
    اک فیض نظر سے ترے گویا نظر آئے
    اللہ کا دیرا ہے پردے میں نبیؐ کے
    پردہ اگر اٹھ جائے تو پھر کیا نظر آئے
    کوثر ہو کہ قوسین ہو یا عرش معلیٰ
    محبوب خدا ہر جگہ تنہا نظر آئے
    بے ہوشؔ مکمل جو ترا ہوش نظر ہے
    ہر ذرے میں وہ نور سراپا نظر آئے
    ٭٭
    2gvsho3 - جلوہ مرے سرکار کا ایسا نظر آئے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: جلوہ مرے سرکار کا ایسا نظر آئے

    2gvsho3 - جلوہ مرے سرکار کا ایسا نظر آئے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •