Results 1 to 2 of 2

Thread: نورِ نبیؐ ہی نورِ خدا ہے، نورِ نبیؐ کی بات نہ پوچھو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam نورِ نبیؐ ہی نورِ خدا ہے، نورِ نبیؐ کی بات نہ پوچھو


    نورِ نبیؐ ہی نورِ خدا ہے، نورِ نبیؐ کی بات نہ پوچھو
    جس کے صفات آئیں نہ سمجھ میں، اس کا مقام ذات نہ پوچھو
    لفظ نہیں اظہار کے قابل، قلب کے احساسات نہ پوچھو
    بولتا قراں ہیں جو محمدؐ، ان کے ارشادات نہ پوچھو
    نور کی بارش آٹھوں پہر ہے، رات یہاں کی مثل سحر ہے
    شہر مدینہ خلد نظر ہے، کیسے ہیں دن رات نہ پوچھو
    زندگی میری عشق نبیؐ ہے، ہجر میں لیکن جاں پہ بنی ہے
    ایک اک لمحہ اک اک صدی ہے، کیسے کٹے لمحات نہ پوچھے
    ذات خدا بے مثل و غنی ہے، اس کے یہاں کس شئے کی کمی ہے
    دینے والا سب کو وہی ہے، لیکن ہے کس کا ہاتھ نہ پوچھو
    جود و سخا کا بہتا ہے دریا، سب کو بلا کر دیتے ہیں آقا
    کس کا دامن کتنا بھرا ہے، کتنی ملی خیرات نہ پوچھو
    سب کچھ ہے اک نسبت سرور، قلب منور روح منور
    ناز ہے مجھ کو کس کے کرم پر، کون ہے میرے ساتھ نہ پوچھو
    بے ہوشؔ ان کا ہوں میں سگ در، جن کی نظر ہے میرا مقدر
    مجھ کو ازل سے ناز ہے اس پر، ورنہ میری اوقات نہ پوچھو
    ٭٭

    2gvsho3 - نورِ نبیؐ ہی نورِ خدا ہے، نورِ نبیؐ کی بات نہ پوچھو

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: نورِ نبیؐ ہی نورِ خدا ہے، نورِ نبیؐ کی بات نہ پوچھو

    2gvsho3 - نورِ نبیؐ ہی نورِ خدا ہے، نورِ نبیؐ کی بات نہ پوچھو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •