Results 1 to 2 of 2

Thread: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اسلام آباد پہنچ گئے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اسلام آباد پہنچ گئے

    ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اسلام آباد پہنچ گئے
    483469 51292925 - ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اسلام آباد پہنچ گئے
    ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بچوں نے مہاتیر محمد کو گلدستے پیش کیے جبکہ انھیں اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
    malysia3 - ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اسلام آباد پہنچ گئے

    ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد اور اہم کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔ مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔
    دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد، پاکستانی صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
    malysia4 - ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اسلام آباد پہنچ گئے

    دونوں وزرائے اعظم مختلف صنعتکاروں کی گول میز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ ملائیشین صنعتکار آٹو موبائل اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
    malysia5 - ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اسلام آباد پہنچ گئے

    دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مہاتیر محمد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ دونوں ممالک کا فوکس معاشی، تجارتی، دفاعی تعلقات میں مزید بہتری لانا ہے۔
    2gvsho3 - ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اسلام آباد پہنچ گئے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اسلام آباد پہنچ گئے

    2gvsho3 - ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اسلام آباد پہنچ گئے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •