پاستا وِد وائٹ ساس

اجزاء:چکن بون لیس1/2کلو،اُبلی میکرونی 1/2پیکٹ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ،تیل دو کھانے کے چمچ،نمک حسبِ ضرورت (وائٹ ساس کے اجزاء) مکھن پچاس گرام، دودھ 1/2 لیٹر، میدہ ایک کھانے کا چمچ،کالی مرچ 1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،چیڈز چیز ایک کپ، مٹر ایک کپ،بھٹے کے دانے ایک کپ ترکیب:پہلے تیل گرم کر کے ادرک لہسن فرائی کر لیں،پھر اس میں چکنڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔اب کالی مرچ،نمک،سویا ساس،چلی ساس اور اُبلی میکرونی ڈال کر چولہا بند کر دیں۔وائٹ ساس کے لیے ایک پین میں مکھن گرم کر کے میدہ بھون لیں۔خوشبو آ ئے تو دودھ،کالی مرچ، نمک، مٹر،بھٹے کے دانے اور چیڈر چیز ڈالیں۔اب اسے ڈش میں نکالیں اور وائٹ ساس ڈال کر سرو کریں۔چکن پاستا وِد وائٹ ساس تیار ہے۔