شادی ، اہل دنیا کی نظر میں
پاکستانی کہتے ہیں،ویسے تو شادی ایک آرٹ ہے ،مگر ہمارے ہاں یہ مارشل آرٹ ہے ۔ روسی کہاوت ہے ،کہ بیوی خاوند کی دریافت ہوتی ہے اور خاوند کو بیوی ایجاد کرتی ہے ۔ پرتگالی کہتے ہیں کہ کوئی بندہ اپنی بیوی کا ہیرونہیں ہوتا اورکوئی عورت اپنے ہیرو کی بیوی نہیں ہوتی ۔ امریکی سیانوںکا خیال ہے کہ بوڑھے کا شادی کرنا ایسے ہی ہے جیسے کوئی ان پڑھ اخبارپڑھنا شروع کردے ۔ اٹلی والوں کی رائے میں جس مرد کی جرابیں پھٹی ہوں یا بٹن ٹوٹے ہوں تو اسے دو میں سے ایک کام فوراََ کرلینا چاہیے ، شادی کرلے اور اگر شاد ی شدہ ہے تو طلاق دے دے ۔ مصری دانشور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ شادی چھوٹے قد کی لڑکی سے کرنا چاہئے ،کیونکہ مصیبت جتنی چھوٹی ہو اتنی ہی بہتر ہے ۔ جب کوئی آدمی شادی کرتاہے تو اسے پتہ چلتاہے کہ اصل خوشی کیا ہے مگر اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے ۔