Results 1 to 2 of 2

Thread: بول سکھی ، دل نے کس پل اُکسایا ہو گا ؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 بول سکھی ، دل نے کس پل اُکسایا ہو گا ؟

    بول سکھی ، دل نے کس پل اُکسایا ہو گا ؟
    پگلی ، جس پل اُس کا درشن پایا ہو گا

    بول سکھی ، کیوں چندہ تُجھ کو تانکے جھانکے؟
    پگلی ، اس کو آخر کچھ تو بھایا ہو گا

    بول سکھی ، نینوں سے نیند چُرائی کس نے ؟
    پگلی ، وصل کا جس نے خواب دکھایا ہو گا

    بول سکھی ، وہ رُوٹھا رُوٹھا کیوں لاگے ہے ؟
    پگلی ، بیری لوگوں نے سکھلایا ہو گا

    بول سکھی ، کیوں منوا جل کر طُور بنا ہے ؟
    پگلی ، پیتم نے جلوہ دِکھلایا ہو گا

    بول سکھی ، کیوں سُرخ گُلاب کسی نے بھیجا؟
    پگلی ، پیت کا سندیسہ بھجوایا ہو گا

    بول سکھی ، یہ تَن مَن کس کی بھینٹ چڑھاؤں ؟
    پگلی ، جس کے کارن جیون پایا ہو گا

    بول سکھی ، کیوں نٹ کھٹ سکھیاں چھڑیں مجھ کو ؟
    پگلی ، تو نے بھید انہیں بتلایا ہو گا

    بول سکھی ، منڈیر پہ کاگا کیوں بولے ہے ؟
    پگلی ، تیرے در پر جوگی آیا ہو گا !

    بول سکھی ، وہ بن ٹھن کر کیوں نکلا گھر سے ؟
    پگلی ، بیرن سوتن نے بُلوایا ہو گا
    ***


    2gvsho3 - بول سکھی ، دل نے کس پل اُکسایا ہو گا ؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بول سکھی ، دل نے کس پل اُکسایا ہو گا ؟

    2gvsho3 - بول سکھی ، دل نے کس پل اُکسایا ہو گا ؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •