Results 1 to 2 of 2

Thread: تِری آنکھوں میں فصلِ ہجر کیسے بو گیا کوئی؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 تِری آنکھوں میں فصلِ ہجر کیسے بو گیا کوئی؟


    تِری آنکھوں میں فصلِ ہجر کیسے بو گیا کوئی؟
    مجھے اپنا بنا کر اب کسی کا ہو گیا کوئی
    لہُو جیسے ہوئے ہیں اَشک تیرے کس طرح بولو ؟
    بتایا ، چھید میرے دل کے اندر ہو گیا کوئی
    سُنو جب چھو لیا آنچل کسی نے تو لگا کیسا ؟
    لگا خوشبو کی بارش میں دُکھوں کو دھو گیا کوئی
    سُنو اس درد نگری کا کوئی تو بھید بتلاؤ ؟
    پلٹ کر پھر نہیں آیا وہاں پر جو گیا کوئی
    بتاؤ ہجر میں کاٹے ہیں روز و شب بھلا کیسے؟
    لگا ، کانٹوں پہ آنکھیں دھر کے جیسے سو گیا کوئی
    بھلا وہ شخص پل بھر کو نظر اب کیوں نہیں آتا؟
    سُنو ملنے کی خواہش میں کبھی کا کھو گیا کوئی
    ***



    2gvsho3 - تِری آنکھوں میں فصلِ ہجر کیسے بو گیا کوئی؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: تِری آنکھوں میں فصلِ ہجر کیسے بو گیا کوئی؟

    2gvsho3 - تِری آنکھوں میں فصلِ ہجر کیسے بو گیا کوئی؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •