Results 1 to 2 of 2

Thread: درد ہوتے ہیں کئی دل میں چھپانے کے لئے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 درد ہوتے ہیں کئی دل میں چھپانے کے لئے

    درد ہوتے ہیں کئی دل میں چھپانے کے لئے
    سب کے سب آنسو نہیں* ہوتے بہانے کے لئے

    عمر تنہا کاٹ دی وعدہ نِبھانے کے لئے
    عہد باندھا تھا کسی نے آزمانے کے لئے

    یہ قفس ہے گھر کی زیبائش بڑھانے کے لئے
    یہ پرندے تو نہیں ہیں آشیانے کے لئے

    کچھ دیئے دیوار پر رکھنے ہیں وقتِ انتظار
    کچھ دیئے لایا ہوں پلکوں پر جلانے کے لئے

    وہ بظاہر تو ملا تھا ایک لمحے بھر کو عدیم
    عمر چاہیئے اس کو بھُلانے کے لئے

    لوگ زیرِ خاک بھی تو ڈوب جاتے ہیں عدیم
    اک سمندر ہی نہیں ہے ڈوب جانے کے لئے

    تو پسِ خندہ لبی آہوں کی آوازیں تو سن
    یہ ہنسی تو آئی ہے آنسو چھپانے کے لئے

    کوئی غم ہو کوئی دکھ ہو درد کوئی ہو عدیم
    مسکرانا پڑ ہی جاتا ہے زمانے کے لئے


    2gvsho3 - درد ہوتے ہیں کئی دل میں چھپانے کے لئے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: درد ہوتے ہیں کئی دل میں چھپانے کے لئے

    2gvsho3 - درد ہوتے ہیں کئی دل میں چھپانے کے لئے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •