Results 1 to 2 of 2

Thread: راحت جاں سے تو یہ دل کا وبال اچھا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 راحت جاں سے تو یہ دل کا وبال اچھا ہے

    راحت جاں سے تو یہ دل کا وبال اچھا ہے
    اس نے پوچھا تو ہے اتنا، ترا حال اچھا ہے

    ماہ اچھا ہے بہت ہی نہ یہ سال اچھا ہے
    پھر بھی ہر ایک سے کہتا ہوں کہ حال اچھا ہے

    ترے آنےسے کوئ ہوش رہے یا نہ رہے
    اب تلک تو ترے بیمار کا حال اچھا ہے

    یہ بھی ممکن ہے تری بات ہی بن جاۓ کوئ
    اسے دے دے کوئ اچھی سی مثال اچھا ہے

    دائیں رخسار پہ آتش کی چمک وجہ جمال
    بائیں رخسار کی آغوش میں خال اچھا ہے

    سخت غصہ میں بھی یہ سوچ کے ہنس دیتا ہوں
    یہ وہی شخص ہے جو وقت وصال اچھا ہے

    آو پھر دل کے سمندر کی طرف لو ٹ چلیں
    وہی پانی ، وہی مچھلی ، وہی جال اچھا ہے

    چھوڑیۓ اتنی دلیلوں کی ضرورت کیا ہے
    ہم ہی گاہک ہیں برے آپ کا مال اچھا ہے

    کوئ دینار نہ درہم نہ ریال اچھا ہے
    جو ضرورت میں ہو موجود وہ مال اچھا ہے

    کیوں پرکھتے ہو سوالوں سے جوابوں کو عدیم
    ہونٹ اچھے ہوں تو سمجھو کہ سوال اچھا ہے

    2gvsho3 - راحت جاں سے تو یہ دل کا وبال اچھا ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: راحت جاں سے تو یہ دل کا وبال اچھا ہے

    2gvsho3 - راحت جاں سے تو یہ دل کا وبال اچھا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •