Results 1 to 2 of 2

Thread: نِت نئ سوچ میں لگے رہنا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 نِت نئ سوچ میں لگے رہنا

    نِت نئ سوچ میں لگے رہنا
    ہمیں ہر حال میں غزل کہنا
    صحنِ مکتب میں ہم سِنوں کے ساتھ
    سنگ ریزوں کو ڈھونڈتے رہنا
    گھر کے آنگن میں آدھی آدھی رات
    مِل کے باہم کہانیاں کہنا
    دن چڑھے چھاؤں میں ببولوں کی
    رمِ آہو کو دیکھتے رہنا
    ابر پاروں کو، سبزہ زاروں کو
    دیکھتے رہنا، سوچتے رہنا
    شہر والوں سے چھپ کے پچھلی رات
    چاند میں بیٹھ کر غزل کہنا
    ریت کے پھول آگ کے تارے
    یہ ہے فصلِ مراد کا گہنا
    سوچتا ہوں کہ سنگِ منزل نے
    چاندنی کا لباس کیوں پہنا
    کیا خبر کب کوئ کرن پھوٹے
    جاگنے والو جاگتے رہنا




    2gvsho3 - نِت نئ سوچ میں لگے رہنا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: نِت نئ سوچ میں لگے رہنا

    2gvsho3 - نِت نئ سوچ میں لگے رہنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •