Results 1 to 2 of 2

Thread: احساسِ کامراں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    New5555 احساسِ کامراں


    احساسِ کامراں

    افقِ روس سے پھوٹی ہے نئی صبح کی ضو
    شب کا تاریک جگر چاک ہوا جاتا ہے
    تیرگی جتنا سنبھلنے کے لیے رکتی ہے
    سرخ سیل اور بھی بے باک ہوا جاتا ہے

    سامراج اپنے وسیلوں پہ بھروسہ نہ کرے
    کہنہ زنجیروں کی جھنکاریں نہیں رہ سکتیں
    جذبۂ نصرتِ جمہور کی بڑھتی رو میں
    ملک اور قوم کی دیواریں نہیں رہ سکتیں

    سنگ و آہن کی چٹانیں ہیں عوامی جذبے
    موت کے رینگتے سایوں سے کہو ہٹ جائیں
    کروٹیں لے کے مچلنے کو ہے سیلِ انوار
    تیرہ و تار گھٹاؤں سے کہو چھٹ جائیں

    سالہا سال کے بے چین شراروں کا خروش
    اک نئی زیست کا در باز کیا چاہتا ہے
    عزمِ آزادیِ انساں، پہ ہزاروں جبروت
    اک نئے دور کا آغاز کیا چاہتا ہے

    برتر اقوام کے مغرور خداؤں سے کہو
    آخری بار ذرا اپنا ترانہ دہرائیں
    اور پھر اپنی سیاست پہ پشیماں ہو کر
    اپنے ناکام ارادوں کا کفن لے آئیں

    سرخ طوفان کی موجوں کو جکڑنے کے لیے
    کوئی زنجیرِ گراں کام نہیں آ سکتی
    رقص کرتی ہوئی کرنوں کے تلاطم کی قسم
    عرصۂ دہر پہ اب شام نہیں چھا سکتی

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




    2gvsho3 - احساسِ کامراں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: احساسِ کامراں

    2gvsho3 - احساسِ کامراں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •