Results 1 to 3 of 3

Thread: ملائیشیا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، پہلا کار پلانٹ لگانے کا اعلا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic ملائیشیا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، پہلا کار پلانٹ لگانے کا اعلا

    ملائیشیا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، پہلا کار پلانٹ لگانے کا اعلان
    ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امن اور استحکام کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ملک میں امن کے بغیر سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی۔

    ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آزادی کے وقت ملائیشیا غریب ملک تھا۔ آزادی کے وقت طے کیا تھا کہ ملائیشیا ترقی کے مراحل طے کرے گا۔ ہم نے کوریا اور جاپانی لوگوں سے سبق لیا اور کام کیا۔ آزادی کے وقت ہم نے چھوٹی صعنتوں پر انحصار کیا۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں اور ابتدائی دس سال ٹیکس کی چھوٹ دی۔
    ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ تاجروں کے لئے اشتراک کے موقع پیدا کرنا بہت ضروری ہیں۔ صنعتیں ہوں گی تو روزگار کے موقع پیدا ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا۔ ایک ایکٹر کے کارخانے میں 500 لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔ ملائیشیا میں غربت کا خاتمہ صنعتوں کے قیام سے ممکن ہوا۔
    ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ بزنس کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہوں۔ دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ اس طرح کی کانفرنس ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ ہمیں دونوں ملکوں کی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسرائیل کے علاوہ سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نہیں رکھا۔اپنے خطاب کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستان میں پہلا کار پلانٹ لگانے کا اعلان کیا اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو کار کی چابی پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے درمیاں ایم او یوز پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی۔
    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد ملائیشیا میں تبدیلی لے کر آئے۔ پاکستان کا ہر شہری ان کی قابلیت کا معترف ہے۔ مہاتیر محمد کا دورہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔
    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد کی قیادت میں ملائیشیا نے خود کو خود کفالت بنایا۔ ملائیشیا کی ترقی اسلامی دنیا کے لئے مثال ہے۔
    دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان پانچ بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ برادر اسلامی ملک ملائیشیا پاکستان سے جے ایف سترہ طیاروں کی خریداری کا خواہشمند ہے۔ ملائیشیا کے ساتھ ٹینک شکن میزائل برآمد کرنے کے معاہدہ پر بھی جلد عمل کریں گے۔
    2gvsho3 - ملائیشیا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، پہلا کار پلانٹ لگانے کا اعلا

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ملائیشیا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، پہلا کار پلانٹ لگانے کا

    2gvsho3 - ملائیشیا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، پہلا کار پلانٹ لگانے کا اعلا

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: ملائیشیا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، پہلا کار پلانٹ لگانے کا

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •