Results 1 to 2 of 2

Thread: وزن میں کمی کے لیے نیند پوری کرنا "gym" سے کہیں زیادہ اہم : تحقیق

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel وزن میں کمی کے لیے نیند پوری کرنا "gym" سے کہیں زیادہ اہم : تحقیق

    وزن میں کمی کے لیے نیند پوری کرنا
    "gym"

    سے کہیں زیادہ اہم : تحقیق
    483602 94759701 - وزن میں کمی کے لیے نیند پوری کرنا "gym" سے کہیں زیادہ اہم : تحقیق

    دبئی : (ویب ڈیسک) ایک جدید طبی تحقیق میں یہ بات کہی گئی ہے کہ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کو چاہیے کہ وہ ورزش کے لیے جِم جانے کے واسطے صبح سویرے اٹھنے کے بجائے اپنی نیند پوری کریں ۔۔۔ اس لیے کہ نیند کا پورا ہونا جِم جانے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ انگریزی اخبار "مِرر آن لائن" میں شائع ہونے والے تحقیقی مطالعے میں ڈاکٹروں نے باور کرایا ہے کہ مطلوبہ دورانیے کی اچھی نیند کا حصول وزن کم کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔
    ڈاکٹروں کے نزدیک نیند کے دورانیے کو ورزش کے ساتھ متصادم نہیں ہونا چاہیے۔ بہت سے لوگ اپنے کام پر جانے سے پہلے بیدار ہو کر ورزش کے لیے جم کا رخ کرتے ہیں۔ جسمانی فٹنس کے اہداف تک پہنچنے کے لیے اچھی اور وافر نیند کا حصول اہم ہے۔
    طبی تحقیق کے مطابق ہر انسان کو روزانہ 8 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے تا کہ بھوک اور پیاس کے احساس کو کنٹرول کرنے کے ذمے دار ہارمونز کا نظام درست رہے۔
    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک رات کی نیند پوری نہ ہونے کے بعد انسان کی بھوک میں 45% تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے جو لوگ 8 گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان کے جسم میں چکنائی کی سطح بلند ہوتی ہے۔
    علاوہ ازیں نیند پوری کرنا دماغ اور دل کے لیے مفید ہے۔ یہ انسان کے مدافعتی نظام کو تقویت دینے اور اس کی زندگی میں مسرت لانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔




    2gvsho3 - وزن میں کمی کے لیے نیند پوری کرنا "gym" سے کہیں زیادہ اہم : تحقیق

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: وزن میں کمی کے لیے نیند پوری کرنا "gym" سے کہیں زیادہ اہم : ت

    2gvsho3 - وزن میں کمی کے لیے نیند پوری کرنا "gym" سے کہیں زیادہ اہم : تحقیق

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •