چکن پوٹیٹو رولز
اجزاء:اُبلے کُچلے آلو چار عدداُبلی اور ریشہ چکن ایک کپ،سمبال اولیک ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ 1/2چائے کا چمچ،سرکہ ایک چائے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،کارن فلور تین کھانے کے چمچ،چاٹ مصالحہ1/2چائے کا چمچ،کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،گرین چلی گارلک ساس ایک کھانے کا چمچ،تیل ایک کھانے کا چمچ،بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت،انڈے دو عدد
ترکیب: تیل گرم کر کے اس میں ریشہ چکن،مصالحے اور سوسز ڈال کر اتنا پکائیں کہ خشک ہو جائے،پھر اسے اُبلے کُچلے آلو میں ڈال کر مکس کر لیں۔اب اس میں کارن فلور اور چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کریں۔اس کے بعد اسے پھینٹیں،پھر انڈے میں ڈِپ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کریں اور فرائی کر لیں اور سائٹ چلی ساس کے ساتھ سرو کریں۔