Results 1 to 2 of 2

Thread: دلِ بے تاب کو پھر آس دلا دیتے ہیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam دلِ بے تاب کو پھر آس دلا دیتے ہیں

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    دلِ بے تاب کو پھر آس دلا دیتے ہیں
    یاد آتی ہے تو ہم اشک بہا دیتے ہیں

    میں تو ہر اک سے چھپاتا ہوں ترا عشق مگر
    یہ مرے اشک تیرے در کا پتا دیتے ہیں

    ہم خطاکار سہی رحمت عالم ہیں وہ
    وہ تو عاصی کو بھی دامن کی ہوا دیتے ہیں

    تیرے صدقے انہیں ولیوں سے بھی مل جاتا ہے
    جو تیرا واسطہ دے کر کے صدا دیتے ہیں

    ہم کو نہ چھیڑو کہ اُس آلِ نبیﷺ کے ہیں غلام
    وقت پڑ جائے تو ہم سر بھی کٹا دیتے ہیں

    آج اس دور میں ایسے بھی ہیں آقاﷺ کے غلام
    اپنی فریاد سے جو عرش ہلا دیتے ہیں

    دُکھ ہزاروں ہیں مگر تیری جدائی سے ہیں کم
    ہم ہر اک غم کو تیرے غم میں بھلا دیتے ہیں

    بخش دے مجھ سے بھی عاصی کو خدا یہ کہہ کر
    جا تجھے نعتِ محمدﷺ کا صلہ دیتے ہیں

    رات کو اٹھ کے کبھی نعت نبیﷺ لکھتا ہوں
    کچھ نہ لکھ پاؤں تو خود آ کے لکھا دیتے ہیں

    ان کی ٹھوکر میں زمانے کے خزانے عابدؔ
    نامِ احمدﷺ پہ جو گھر بار لٹا دیتے ہیں
    ----------
    پیرزادہ عابد علی شاہ
    صفحہ نمبر۔94 تا 95
    مجموعہ نعتﷺ ۔۔ نگاہِ مدین
    2gvsho3 - دلِ بے تاب کو پھر آس دلا دیتے ہیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: دلِ بے تاب کو پھر آس دلا دیتے ہیں

    2gvsho3 - دلِ بے تاب کو پھر آس دلا دیتے ہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •