Results 1 to 2 of 2

Thread: دل کی منزل اُس طرف ہے گھر کا رستہ اِس طرف

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 دل کی منزل اُس طرف ہے گھر کا رستہ اِس طرف


    دل کی منزل اُس طرف ہے گھر کا رستہ اِس طرف

    ایک چہرہ اُس طرف ہے ایک چہرہ اس طرف

    روشنی کے اِستعارے اس کنارے رہ گئے

    اب تو شب میں کوئی جگنو ہے نا تارا اس طرف

    تُم ہَوا ان کھڑکیوں سے صرف اِتنا دیکھنا

    اُس نے کوئی خط کِسی کے نام لَکھا اِس طرف

    یہ محبّت بھی عیب تقسیم کے موسم میں ہے

    سارا جذبہ اُس طرف ہے صرف لہجہ اس طرف

    ماں نے کوئی خوف ایسا رکھ دیا دل میں مِرے

    سچ کبھی میں بول ہی پائی نہ پُورا اِس طرف

    ایک ہلکی سی چبھن احساس کو گھیرے رہی

    گفتگو میں جب تُمھارا ذِکر آیا اِس طرف

    صرف آنکھیں کانچ کی باقی بدن پتَھر کا ہے

    لڑکیوں نے کس طرح رُوپ دھارا اِس طرف

    اے ہَوا اے میرے دِل کے شہر سے آتی ہَوا

    تجھ کو کیا پیغام دے کر اُس نے بھیجا اَس طرف

    کِس طرح کے لوگ ہیں یہ کُچھ پتہ چلتا نہیں

    کون کِتنا اُس طرف ہے کون کتنا اِس طرف

    2gvsho3 - دل کی منزل اُس طرف ہے گھر کا رستہ اِس طرف

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: دل کی منزل اُس طرف ہے گھر کا رستہ اِس طرف

    2gvsho3 - دل کی منزل اُس طرف ہے گھر کا رستہ اِس طرف

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •