تمہیں بھی یاد تو ہوگا ؟
تمہیں بھی یاد تو ہوگا ؟
کسی کے پیار کو ٹھکرا کے تم نے بے نیازی سے ،
کہا تھا جب
کسی بھی خواب کی تعبیر مٹھی میں نہیں ہوتی
کوئی بھی ہجر پلکوں پر ،
سدا اٹکا نہیں رہتا
ہمیشہ درد وابستہ نہیں رہتا کسی دل سے
کبھی تم نے کہا تھا یہ
تمہیں بھی یاد تو ہو گا ؟؟