Results 1 to 2 of 2

Thread: ساون کیسے تڑپاتا ہے بول سہیلی بول

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 ساون کیسے تڑپاتا ہے بول سہیلی بول


    ساون کیسے تڑپاتا ہے بول سہیلی بول
    کیسے سوچیں بکھراتا ہے بول سہیلی بول؟
    باتوں میں بہلانے کی ہر کوشش ہے بیکار
    وہ ہرجائی یاد آتا ہے بول سہیلی بول؟
    اس نے خواب جو دکھلایا تھا اکثر راتوں کو
    چھاجوں پانی برساتا ہے بول سہیلی بول
    بول تو، ہونٹوں کی یہ لالی مدھم کس نے کی
    کاجل پھیل سا کیوں جاتا ہے بول سہیلی بول؟
    ساجن کے آنے کی جب کوئی امید نہیں
    کاگا چھت پر کیوں آتا ہے بول سہیلی بول؟
    گھاؤ دل پر کھا کر بھی جو لب ناں کھول سکے
    کیوں وہ پتھر کہلاتا ہے بول سہیلی بول؟
    تھک کر تو نے بھی مٹی کو اوڑھ لیا پگلی !
    بول مِرا دل گھبراتا ہے بول سہیلی بول
    ***


    2gvsho3 - ساون کیسے تڑپاتا ہے بول سہیلی بول

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ساون کیسے تڑپاتا ہے بول سہیلی بول

    2gvsho3 - ساون کیسے تڑپاتا ہے بول سہیلی بول

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •