Results 1 to 2 of 2

Thread: خواب کے رنگ دل و جاں میں سجائے بھی گئے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 خواب کے رنگ دل و جاں میں سجائے بھی گئے


    خواب کے رنگ دل و جاں میں سجائے بھی گئے
    پھر وہی رنگ بہ صد طور جلائے بھی گئے

    انہیں شہروں کو شتابی سے لپیٹا بھی گیا
    جو عجب شوق فراخی سے بچھائے بھی گئے

    بزمِ شوق کا کسی کی کہیں کیا حال جہاں
    دل جلائے بھی گئے اور بجھائے بھی گئے

    پشت مٹی سے لگی جس میں ہماری لوگو!
    اُسی دنگل میں ہمیں داؤ سِکھائے بھی گئے

    یادِ ایام کہ اک محفلِ جاں تھی کہ جہاں
    ہاتھ کھینچے بھی گئے اور مِلائے بھی گئے

    ہم کہ جس شہر میں تھے سوگ نشینِ احوال
    روز اس شہر میں ہم دھوم مچائے بھی گئے

    یاد مت رکھیو رُوداد ہماری ہرگز
    ہم تھے وہ تاج محل جونؔ جو ڈھائے بھی گئے




    2gvsho3 - خواب کے رنگ دل و جاں میں سجائے بھی گئے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: خواب کے رنگ دل و جاں میں سجائے بھی گئے

    2gvsho3 - خواب کے رنگ دل و جاں میں سجائے بھی گئے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •