Results 1 to 2 of 2

Thread: میں نہیں تو کیا؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 میں نہیں تو کیا؟


    میں نہیں تو کیا؟

    مرے لیے یہ تکلف، یہ دکھ ،یہ حسرت کیوں
    مری نگاہِ طلب، آخری نگاہ نہ تھی
    حیات زارِ جہاں کی طویل راہوں میں
    ہزار دیدۂ حیراں فسوں بکھیریں گے
    ہزار چشم تمنا بنے گی دستِ سوال
    نکل کے خلوتِ غم سے نظر اُٹھاؤ تو

    وہی شفق ہے، وہی ضو ہے، میں نہیں تو کیا؟

    مرے بغیر بھی تم کامیابِ عشرت تھیں
    مرے بغیر بھی آباد تھے نشاط کدے
    مرے بغیر بھی تم نے دیے جلائے ہیں
    مرے بغیر بھی دیکھا ہے ظلمتوں کا نزول
    مرے نہ ہونے سے امید کا زیاں کیوں ہو
    بڑھی چلو مئے عشرت کا جام چھلکاتی
    تمہاری سیج، تمہارے بدن کے پھولوں پر

    اسی بہار کا پرتو ہے، میں نہیں تو کیا؟

    مرے لیے یہ اداسی، یہ سوگ کیوں آخر
    ملیح چہرے پہ گردِ فسردگی کیسی
    بہارِ غازہ سے عارض کو تازگی بخشو
    علیل آنکھوں میں کاجل لگاؤ رنگ بھرو
    سیاہ جوڑے میں کلیوں کی کہکشاں گوندھو
    ہزار ہانپتے سینے ہزار کانپتے لب
    تمہاری چشمِ توجّہ کے منتظر ہیں ابھی
    جلو میں نغمہ و رنگ و بہارو نور لیے

    حیات گرمِ تگ و دو ہے، میں نہیں تو کیا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    2gvsho3 - میں نہیں تو کیا؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: میں نہیں تو کیا؟

    2gvsho3 - میں نہیں تو کیا؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •